غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوائنٹ کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی غزہ کی پٹی پر جارحیت پراینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جوائنٹ سیکیورٹی کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کو فلسطینی قوم اور مزاحمتی اہداف پر بمباری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر کل بدھ کے روز کی گئی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ فلسیطن کی تمام مزاحمتی قوتیں مل کر صیونی ریاست کی غزہ پر جارحیت کا جواب دیں گے۔
خیال ہرے کہ کل بدھ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔