جمعه 15/نوامبر/2024

بدھ کو 126 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

جمعرات 17-ستمبر-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ  کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ 

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق بدھ  کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت 126 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی