چهارشنبه 30/آوریل/2025

امارات، بحرین اور موریتانیہ میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر فورسز کا تشدد

جمعہ 18-ستمبر-2020

متحدہ عرب امارات، بحرین اور موریتانیہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لیے ریاستی تشدد کا استعمال کیا گیا ہے جس پرعالمی اداروں کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے ایک بین الاقوامی گروپ ‘یورو مڈل ایسٹ’ کے جنیوا میں قائم ہیڈ کواٹر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موریتانیہ میں امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں‌ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

آبزر ویٹری کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نواکشوط میں امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر تشدد اور مظاہرین پر طاقت کے استعمال ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نواکشوط اور دوسرے شہروں میں ہزاروں افراد نے عرب ممالک کے ساتھ ساتھ معاہدوں کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے عرب ممالک سے اسرائیل کے ساتھ کیے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر وحشیانہ تشدد کا استعمال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی