امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ کیے وعدوں کی تکمیل کرنے پر امریکا کے ایک کاروباری یہودی نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں 50 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اخباری اطلاعات کے مطابق صہیونی یہودی ارب پتی شیلڈن ایڈلسن بیرن کیسینو نے اسرائیل نوازی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بہت زیادہ رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صہیونی ارب پتی نے اپنے ملک کا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے ، گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری تسلیم کرنے ،غرب اردن کی بستیوں کو آئینی اور قانونی قرار دینے، فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد منجمد کرنے اور عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کروانے میں مدد کرنے پرٹرمپ کی انتخابی مہم میں خطیر رقم صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سی این بی سی نے اطلاع دی کہ ایڈیلسن 3 نومبر کو انتخابات سے 50 دن قبل ٹرمپ نے امارات کے مابین وائٹ ہاؤس میں معاہدہ کرانے کے بدلے میں ٹرمپ کو 50 ملین ڈالر کی رقم فراہم کریں گے جسے وہ اپنی انتخابی مہم میں استعمال کریں گے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ ایڈلسن کا پیسہ براہ راست ٹرمپ مہم کے ساتھ ساتھ ریپبلکن نیشنل کمیٹی اور کانگرس میں ٹرمپ اور ریپبلکن کی مدد کرنے والے دوسرے گروپوں پر استعمال ہوگی۔