اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ میں ریاستی دہشت گردی کےدوران کم سے کم دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
ادھر قابض اسرائیلیفوج نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میںنور شمس کیمپ میں ڈرون سے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
شہید ہونے والےنوجوانوں کی شناخت نضال ابو عید اور ایاد نضال عزمی کانوح کے ناموں سے کی گئی ہے۔
فلسطینی ٹی وی کےمطابق بدھ کے روز نور شمس کیمپ کے ایک مقام پر اسرائیلی ڈرونز کی بمباری کے بعد یہبیان سامنے آیا۔
ٹیلی ویژن نےاطلاع دی ہے کہ الجورا نامی محلے میں واقعے کیمپ میں اس جگہ پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
فلسطینی خبر رساںایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج رات کئی گاڑیوں کے ساتھ کیمپ پردھاوا بول دیا اور اس کا سخت محاصرہ کر لیا۔ جبل النصر، جبل الصالحین اور اس کے مشرقی داخلیراستے کو بند کردیا گیا۔ اس کے آس پاس کے علاقے میں سنائپرز تعینات کیے اور کیمپکو ایک بند فوجی زون قرار دے کر اس میں داخلے اور باہر نکلنے پر پابندی لگا دی”۔
قابض فورسز نےجبل الصالحین میں شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا ان کی تلاشی لی اور ان کے مکینوںسے پوچھ گچھ کی۔