قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گھسنے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
عبرانی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی سے آنے والے تین فلسطینی جوانوں کی دراندازی پر نظر رکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں نے تینوں نوجوانوں کو پکڑ لیا اور تفتیش کے لئے لے گئے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کے ماہر ، عبد الناصر فرونا نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے سن 2020 کے آغاز سے غزہ کی سرحدوں میں دراندازی کرنے والے 40 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔