مسجد اقصیٰ اور القدس کے حوالے سے عالمی سطح پر کام کرنےوالی بین الاقومی القدس فائونڈیشن نے کہا ہے کہ یہودیوں کے سال نو کے موقعے پر انتہا پسند یہودی آباد کار بڑے پیمانے پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس اشتعال انگیز اور سازشی پلان کو ناکام بنانے کے لیے القدس کے فلسطینی باشندے مسجد اقصیٰ کے لیے نفیر عام کریں۔
القدس فائونڈیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کے فلسطینی نمازی یہودی مذہبی تہواروں کے تمام ایام میں مسجد اقصیٰ میں آمد ورفت جاری رکھیں تاکہ یہودی انتہا پسندوں کو قبلہ کی بے حرمتی کی اشتعال انگیز سازش کو ناکام بنایا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے اندر اپنے مکروہ اور گھٹیا عزائم کو آگے بڑھانے کےلیے مسجد میں کے قریب قربان گاہ قائم کرنے دیگر تلمودی عبادات کے لیے یہودیوں کو زیاہ سے زیادہ سہولیا کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے میں دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کی ہے۔