فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے نتیجے میں مزید 9 مریض وفات پاگئے جب کہ 611 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 968 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے آنے والے کیسز کی شرح میں کمی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح 70 اعشاریہ 5 فی صد ہے۔ جب کہ ایکٹو کیسز 28 اعشاریہ 9 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 7 فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے کیسز کچھ یوں رہے۔ الخلیل میں 151، نابلس میں 11، بیت لحم میں 60، قلقیلیہ میں 10، رام اللہ البیرہ میں 105، جنین میں 34، سفلیت میں 18، اریحا میں 30، طولکرم میں 1، غزہ میں 42، القدس کے اطراف میں 147 کیسز سامنے آئے۔
فلسطین میں اس وقت کرونا کے 34 مریضوں کی حالت خطرناک جب کہ 8 وینٹی لیٹر پر ہیں۔