جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جرائم کے خلاف 300 فلسطینی قیدیوں‌کا بھوک ہڑتال کا اعلان

منگل 22-ستمبر-2020

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی بدنام زمانہ ‘عوفر’ جیل میں قید 300 فلسطینیوں‌ نے جیلروں کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خنظلہ گروپ برائے تحفظ اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل اہلکاروں کے ناروا سلوک اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پرپابندی کے خلاف بہ طور احتجاج 300 فلسطینیوں‌نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عوفر جیل میں 300 فلسطینیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال پرسوں جمعرات کو شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے عوفر نامی عقوبت خانے میں پابند سلاسل فلسطینیوں‌کو بنیادی انسانی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔ قابض صہیونی انتظامیہ نہ صرف اسیران کو ان کے حقوق سے محروم رکھے ہوئے بلکہ آئے روز قیدیوں پر تشدد، تفتیشی کتوں کے ذریعے انہیں ہراساں کرنے اور انہیں طبی ضروریات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں اسی جیل میں ایک فلسطینی دائود الخطیب اسرائیلی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگیا تھا۔ دائود کی شہادت کے بعد جیل میں موجود تمام فلسطینی مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی