شنبه 10/می/2025

اسرائیل کا شام ولبنان کی سرحد پر 600 زمیں دوز بنکر تعمیر کرنے کا فیصلہ

منگل 22-ستمبر-2020

قابض صہیونی ریاست نے لبنان اور شام کی سرحد کے قریبی علاقوں میں یہودی آباد کاروں ‌کے لیے 600 پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کو شمال کی ڈھال کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد شام اور لبنان کی سرحد پر مزاحمت کاروں‌کی طرف سے ممکنہ حملوں سےیہودیوں کو ہنگامی پناہ گاہ فراہم کرنا ہے۔

عبرانی اخبار’معاریو’ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے اس منصوبے کے لیے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

اس منصوبے کے تحت شام اور لبنان کی سرحد کے قریب یہودی کالونیوں میں 600 زمین دوز بنکر تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ بنکر سرحد سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر موجود آبادی کے لیے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
عبرانی اخبار کے مطابق منصوبےپر تقریبا 30 ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے فروری 2018ء‌ کو شام اور لبنان کی سرحدوں کیے قریب 20 کلومیٹر کی مسافت پر ایک ارب 45 ارب ڈالر کی لاگت سے سیکڑوں کی تعداد میں بنکرز تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی