چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہزاروں فلسطینیوں کی اسرائیل دوستی کے خلاف دستخطی مہم

جمعرات 24-ستمبر-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مجلس قانون ساز کی عمارت کی ایک بیرونی دیوار پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف دستخط کی مہم جاری ہے جس میں ‌اب تک ہزاروں فلسطینیوں‌ نے دستخط کیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس مہم کو ‘اسرائیل سے دوستی خیانت’ کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس عنوان کے نیچے دیوار پر روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد دستخط کرکے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والوں کا علامتی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

بائیکاٹ کی مہم کے لیے تیار کردہ عبارت کے متن میں کہا گیا ہے کہ دریائے اردن سے بحر مردار تک پورا فلسطین فلسطینی قوم کا ہے۔ اسرائیل ایک غاصب اور نسل پرست ریاست ہے جس نے بندوق کے ذریعے فلسطین، مسجد اقصیٰ اور دیگر فلسطینی مقدسات پر ناجائز تسلط جما رکھا ہے۔

مقامی سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب سے عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مہمات کا آغاز کیا ہے غزہ کی پٹی میں سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل سے دوستی کے خلاف مختلف سرگرمیاں شروع کیں۔

مختصر لنک:

کاپی