چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا الخلیل شہر میں فلسطینی کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ

جمعرات 24-ستمبر-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے بدھ کے روز الخلیل شہر میں فلسطینی کی ملکیتی املاک کو ضبط کرنے کے فوجی فیصلے سے آگاہ کیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے نقشے تقسیم کیے جسمیں ضبط شدہ علاقوں کو سرخ لاءن سے ظاہر کیا گیا ہے ۔
آبادکاری کے خلاف نوجوانوں کےسربراہ فلسطینی کارکن ، عیسی عمرو ، ، نے بتایا ہے کہ "فوجی فیصلے میں تل الرمیدہ  م ، الشھداٗ  کی گلی اور كريات أربع  بستی کے آس پاس کے 17 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
عمرو نے مزید کہا ، "نشانہ بناءی گءی  زمین تین ایکڑ اور 807 مربع میٹر ہے اور وسطی الخلیل شہر کے ایک انتہائی اہم علاقے میں واقع ہے۔
دریں اثنا ، ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج کا نوٹس ملا ہے جس میں اسے حکم دیا ہے کہ وہ الخلیل کے جنوب میں واقع مسافر يطا کے علاقہ میں بيرين گاؤں میں اپنی زرعی اراضی پر دوبارہ جانا بند کر دے۔

 

مختصر لنک:

کاپی