قابض صہیونی ریاست میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 8 ہزار کے قریب کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سےجاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے 7700 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ روراں سال مارچ کے بعد اب تک یہ ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔
اسرائیل میں اس وقت کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار ہوچکی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 53 ہزار شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار ہے جب کہ 700 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔ ان میں سے 167 وینٹی لیٹر پر ہیں اور اموات کی تعداد 1405 ہوچکی ہے۔گذشتہ ایک روعز کے دوران اسرائیل میں کرونا کے شبے میں 63 ہزار فراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔