فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک گڑھے میں گرنے سے کم سے کم پانچ فلسطینی جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ حادثہ جنوبی دورا میں ہفتے کے روز دیر العسل گائوں میں پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد شہری دفاع کے عملے نے موقعے پر پہنچ کر چھ افراد کو بچالیا تاہم ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
فوت ہونے والے تمام افراد ‘الشوامرہ’ خاندان سےتعلق رکھتے ہیں۔ ان کی میتیں ہفتے کی شام ایک مقامی اسپتال پہنچا دی گئی تھیں۔
ادھر فلسطینی ہلال احمر کے مطابق سرنگ میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جب کی ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یہ المناک حادثہ پوری قوم کے لیے صدمے کا باعث ہے۔