پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

پیر 28-ستمبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 5723 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے ٹیسٹوں کے نتیجے میں 13 اعشاریہ 6 فی صد افراد کے کرونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے شعبے میں 43 ہزار 599 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 29 ہزار 148 ہوگئی ہے جب کی اموات کی تعداد 1439 تک جا پہنچی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی