فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 9 مریض چل بسے جب کہ 3898 افراد کے ٹیسٹوں میں 620 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 1491 مریض صحت یاب ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے کل کیسز میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح 76 اعشاریہ 7 فی صد رہی جب کہ ایکٹو کیسز 22 اعشاریہ چھ فی صد اور اموات اعشاریہ 7 فی صد ریکارڈ کی گئیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران القدس میں کرونا کے 170 نئے کیسز کا اندراج کیاگیا۔ جب کہ غرب اردن میں 384 اور غزہ میں 66 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 127 مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔ غرب اردن میں 1249 اور غزہ میں 115 مریض صحت یاب ہوئے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران القدس میں کرونا کے تین ، غرب اردن میں 4 اور غزہ میں دو مریض دم توڑ گئے۔ ان می عمریں 29 سے 93 سال کے درمیان تھیں۔ وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں اس وقت کرونا کے 44 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 14 وینٹی لیٹر پر ہیں۔