اسرائیل کی یہودی ایجنسی کے سربراہ یتزحاق ہرٹزوگ نے بتایا ہے کہ حکومت نے دنیا بھر سے آئندہ تین سے پانچ سال کے دوران مزید 5 لاکھ یہودیوں کو لا کر بسانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
مسٹر ہرٹزوگ نے ‘یسرائیل ھیوم’ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ اسرائیل میں اقتصادی، سماجی اور سیاسی حالات دگر گوں ہیں مگر بیرون ملک سے یہودیوں کی منتقلی تمام بحرانوں کو حل کردے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد اقتصادی ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگی اور یہ اسرائیل کے پاس سماجی اور اقتصادی مسائل کے حل کا بہترین اور بڑا موقع ہے۔