امریکا کی بڑی جامعات کے طلبا کی اکثریت نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا کی ‘اورپانا شامپین’UIUC اور نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا کی کونسلوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں سرمایہ کاری واپس لی جائے۔
الینوی یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو صہیونی ریاست میں سرمایہ کاری واپس لیں کیونکہ اسرائیل میں سرمایہ کاری اسرائیلی فوج کی مدد اور بے گناہ فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا کی دو جامعات کی طرف سے اسرائیل میں سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف امریکی حکومت اسرائیل کے بائیکاٹ کرنے والی عالمی تحریک’BDS’ کے خلاف انتقامی حربوں اور تنظیم کے خلاف سخت قوانین وضع کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ اس وقت امریکا میں اسرائیل نواز لابی پوری طاقت کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔