شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں ‘ایس او پیز’ کےتحت مساجد میں نماز کی ادائی کی اجازت

اتوار 4-اکتوبر-2020

فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ پروٹوکول کے تحت مساجد کو نماز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج اتوار کی نماز فجر سے وسطی‌غزہ، رفح، خان یونس کی امل کالونی اور دیگر مقامات پر ایس او پیز کے تحت مساجد کو نماز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری صرف مذکورہ علاقوں کی مساجد میں با جماعت نماز ادا کریں اور دیگر علاقوں میں جہاں کرونا کی وبا کے زیادہ کیسز موجود ہیں گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ گھر سے وضو کرکے آئیں، مساجد کے ٹوائلٹس استعمال نہ کریں۔

بیان میں کہا کہ صرف صحت مند افراد مساجد میں نماز کے لیے آئیں۔ دائمی امراض کا شکار افراد مساجد میں آنے سے گریز کریں۔ سانس، معدے  کے امراض اور دیگر دائمی امراض کا شکار افراد گھروں میں نماز ادا کریں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں کرونا کے امراض میں تیزی آنے کے بعد علاقے میں لاک ڈائون لگا دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی