پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں 24 گھںٹوں میں کرونا سے 37 اموات، تین ہزار نئے کیسز

منگل 6-اکتوبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 37 مریض دم توڑ گئے جب کہ دو ہزار 905 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 268 ہوچکی ہے۔ جب کہ اموات کی تعداد 1719 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 65 ہزار 36 ہے۔ ان مین سے 878 کی حالت تشویشناک اور 215 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ادھر حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے لاک ڈائون مزید سخت کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو گھروں سے ایک ہزار میٹر تک آمد ورفت کی دی گئی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی