پنج شنبه 08/می/2025

بیرون ملک مزید 155 فلسطینی کرونا کا شکار

جمعرات 8-اکتوبر-2020

فلسطینی وزارت خارجہ و سمندر پار امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیرون ملک کرونا کے مزید 155 فلسطینی مریض سامنے آئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، امریکا اور دوسرے ملکوں میں مزید 155 فلسطینیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد بیرون ملک کرونا سے متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار 405 ہوگئی ہے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیرون ملک کرونا کا شکار کسی فلسطینی مریض کی وفات کی تصدیق نہیں‌کی گئی۔ جب کہ بیرون ملک کرونا سے 266 فلسطینی جاں‌بحق ہوچکے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکی ریاستوں ڈالاس، الینوی اور ورجینیا میں 28 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے۔

امریکا میں اب تک کرونا کے 3825 فلسطینی مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جب کہ اب تک امریکا میں 78 اموات ہوچکی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قطر میں مزید 127 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد قطر میں کرونا سے متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد 1256 ہوگئی ہے جب کہ قطر میں کرونا کے 84 ایکٹیو کیسز ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی