پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں 15 ہزار طلبا کرونا کا شکار، مزید 21 اموات

جمعہ 9-اکتوبر-2020

اسرائیل میں کرونا وائرس کے مزید 21 مریضوں کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 4117 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ہزاروں افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 4117 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 872 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1824 تک جا  پہنچی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے 13 اکتوبر تک لاک ڈائون لگا دیا ہے۔ اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 61 ہزار 49 ہے جب کہ 847 کی حالت تشویشناک اور 236 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزارت تعلیم نے ملک میں مختلف درجوں کے 15 ہزار طلبا وطالبات کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان میں مذہبی گروہ الحریدیین کے 7823 کیسز شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی