فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک ماہ قبل قتل کے جرم میں گرفتار ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد گذشتہ روز اس کا سر قلم کر دیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے قتل کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق چار ستمبر کو ملزم نے سونے کے مقامی تاجر احمد زکی البشیتی کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے اسے عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم نے اعتراف جرم کیا۔ ملزم کی طرف سے اعتراف جرم کے بعد اسے فوری طورپر قصاص میں قتل کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس موقعے پرمقتول زکی البشیتی کے لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے انکارکردیا جس سے دی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کیا گیا۔