پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے تین ہزار نئے کیسز

بدھ 14-اکتوبر-2020

قابض صہیونی ریاست میں وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید تین ہزار 97 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وبا کے پھیلائو کے بعد اب تک دو لاکھ 95 ہزار 37 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ جب کہ اموات دو ہزار 221 ہوچکی ہیں۔

اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 51 ہزار 250 ایکٹو کیسز ہیں۔ 801 مریضوں کی حالت خطرے میں جب کہ 242 صہیونی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے نصف مریض عمر رسیدہ اور مذہبی فرقے الحریدی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسرائیل میں مذہبی آرتھوڈکوس یہودی کل آبادی کا 12 فی صد ہیں اور ان میں سے بیشتر کی عمریں 65 سال ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کےلیے 18 ستمبر کو ملک بھر میں لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی