جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی ماہر الاخرس کی زندگی خطرے میں، ڈاکٹروں نے وارننگ جاری کردی

بدھ 14-اکتوبر-2020

اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 80دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر ماہر الاخرس کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اس کے شوہر کی زندگی خطرے میں ہے اور ان کے ڈاکٹروں نے الاخرس کی شہادت کی وارننگ جاری کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے اسیر کی اہلیہ تغریب الاخرس نے کہا کہ اس کے شوہر کی زندگی حقیقی خطرے سے دوچار ہوچکی ہے۔ صہیونی جیلروں اور فوج کی مجرمانہ لاپرواہی اور ہٹ دھرمی کے نتیجے میں کسی بھی وقت ان کے شوہر کی شہادت کی خبر آسکتی ہے۔

تغرید کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر گذشتہ دوہفتوں سے اسپتال میں داخل ہیں مگر ان کی بھوک ہڑتال ختن کرنے کے لیے ان کے مطالبات پرعمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ماہرالاخرس کی زندگی خطرے میں ہے اور وہ کسی بھی وقت جاں‌ کی بازی ہار سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسیر ماہر الاخرس نے بغیر کسی جرم کے گرفتار کرنے اور نام نہاد انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل کرنے کے خلاف 80 دن قبل بہ طور احتجاج کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔ مسلسل بھوک ہڑتال کے نتیجے میں ان کی زندگی خطرے میں پڑنے کے بعد انہیں ‘کابلان’ اسپتال منتقل کردیا تھا۔
طویل بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کے سر، معدے، آنکھوں، کانوں اور جسم کے دیگر اعضا جوارح میں تکلیف ہے اور وہ سینے میں سخت دبائو محسوس کررہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی