اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 44 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1994 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 99 ہزار 253 ہوگئی ہے جب کی 2099 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 43 ہزار 939 ہے، ان میں سے 734 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 253 مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اتوار سے بعض کاروباری مراکز کھولے جائیں گے اور لوگوں کو ہوٹلوں سے کھانا پارسل کی شکل میں حاصل کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے 18ستمبر کو کرونا کی دوسری لہر کا لاک ڈائون نافذ کیا تھا جو 14 اکتوبر تک جاری رہا ہے، لاک ڈائون میں ایک ہفتے کی مزید توسیع کی گئی ہے۔