چهارشنبه 30/آوریل/2025

اماراتی ایئرلائن نے عبرانی ویب سائٹ لانچ کر دی

ہفتہ 17-اکتوبر-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ‘اتحاد ایئر’نے عربی اور انگریزی کے بعد اسرائیلیوں کو متوجہ کرنے کے لیے عبرانی زبان میں اپنی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے عبرانی زبان میں ویب سائٹ قائم کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی فضائی کمپنی کے اس اقدام سے دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے میں مدد ملے گی اور دونوں قوموں کے عوام کے درمیان قربت کو فروغ ملے گا۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز اتحاد ایئرکا ایک مسافر برادر طیارہ اٹلی کے شہر میلانو سے اسرائیل کی فضائی حدود عبور کرکے دبی پہنچا۔

درایں اثنا اسرائیلی وزیر مواصلات میری ریگیو نے گذشتہ شام کہا ہے کہ اتحاد ایئر لائن کی پہلی پرواز نے اسرائیل کی فضائی حدود سے سفر کیا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ‘تاریخی’ قرار دیا۔

اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق میلانو سے آنے والی پرواز کو دبئی پہنچنے کے لیے اسرائیل کی طرف سے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی جس پر پرواز کا ڈیڑھ گھںٹے کا وقت بچ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی