شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں کرونا کے مزید 86 کیسز کی تصدیق

اتوار 18-اکتوبر-2020

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 86 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد رواں سال مارچ میں پھیلنے والے کرونا کیسز کی تعداد 2737 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 1836 مشتبہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 86 افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں رواں سال مارچ کے بعد اب تک 2737 فلسطینی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مارچ کے بعد اب تک متاثر ہونے والے مریضوں میں سے 26 انتقال کرگئے جب کہ ایکٹیو کیس کی تعداد 1763 ہے۔

مختصر لنک:

کاپی