جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں قتل کے تین مجرموں کو سزائے موت کا حکم

پیر 19-اکتوبر-2020

فلسطین کی ایک عدالت نے قتل کے ایک کیس میں قصور وار ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک ابتدائی عدالت نے چار سال قبل ایک شہری کے قتل میں  مجرم قرار دیے گئے ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔

سزا پانے والے مجرموں میں پر 45 سالہ مالک عبد ربہ ابو مدین، ناصر عبد ربہ ابو مدین کے قتل میں‌ملوث ملزم نمبر آٹھ اور نوکو سزائے موت جب کہ ساتویں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کیس میں‌ملوث چوتھے ملزم کو 15 سال اور تیسرے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

پانچویں ملزم کو سات ال، چھٹے ملزم کو چار سال اور دسویں ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملزمان نے عبدالمالک عبد ربہ، ابو مدین اور ناصر عبد ربہ ابو مدین کو 8 دسمبر 2016ء کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں‌بحق ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی