اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 18 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1479 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 2268 ہوگئے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 348 ہوگئی ہے۔
صہیونی ریاست میں اس وقت کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 23 ہزار 347 ہے۔ ان میں سے 634 کی حالت خطرے میں ہے اور 239 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ادھر اسرائیلی کابینہ میں گذشتہ روز کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون اور نقل وحرکت پر لگائی گئی پابندیوں میں معمولی نرمی پرغور کیا گیا۔ اس موقعے پر وزرا نے صہیونی ریاست میں دوسرے مرحلے میں کرونا لاک ڈائون میں نرمی کی تجویز پیش کی۔