فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا سے مزید 8 افراد دم توڑ گئے جب کہ 513 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 594 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
خاتون وزیر صحت نے یومیہ رپورٹ میںبتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے کیسز کی شرح 87 اعشاریہ 9 فی صد، ایکٹیو کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 3 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 8 فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن میں 7 اور غزہ میں ایک کرونا مریض جاں بحق ہوگیا۔
فوت ہونے والے مریضوں کی عمریں 31 سے 83 سال کے درمیان تھیں۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران شمالی غرب اردن میں 414 اور جنوبی علاقوں میں 99 مریض صحت یاب ہوئے۔
صحت یاب ہونے والے نئے کیسز میں الخلیل میں 54، نابلس میں 89، بیت لحم میں 56، قلقیلیہ میں 21، رام اللہ البیرہ میں 69، جنین میں 26، اریحا اور وادی اردن میں 7، سلفیت میں 10، طوباس میں 8، طولکرم میں 56، غزہ میں 99 اور القدس میں 18 مریض شامل ہیں۔