چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیرون ملک کرونا سے 273 فلسطینی جاں‌بحق،6584 کیسز

ہفتہ 24-اکتوبر-2020

فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جارہ کردہ ایک بیان میں‌بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مجموعی طور پر کرونا سے اب تک 273 فلسطینی جاں ‌بحق ہوئے ہیں جب کہ 6584 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پولینڈ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض 56 سالہ احسان ابو بکر جاں بحق اور 3 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں کرونا سے فلسطینیوں کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں اور زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے 80 فلسطینی جاں‌بحق اور 4033 متاثر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی