فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 2187 افراد کا معائنہ کیا گیا جن میں 156 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں کرونا کی ایک 70 سالہ مریضہ حلیمہ حسن ابو الخیر دم توڑ گئی۔ وہ بلند فشار خون، زیابیطس اور دل کے عوارض کا بھی شکار تھی۔
غزہ میں کرونا سے مزید 77 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے معد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3285 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مارچ سے اب تک غزہ میں 5331 مریض سامنے آئے ہیں۔ 2015 ایکٹیو کیسز اور 31 اموات ہوئی ہیں۔