چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی زخمی

اتوار 25-اکتوبر-2020

انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے نابلس کے جنوب میں عصیرہ القبلیہ گاوں پر ہلہ بولا اور گھروں پر حملہ کیا جس کے دوران ایک فلسطینی شہری سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔
گاوں کے سربراہ حافظ صالح کے مطابق یتسھار کی غیر قانونی آبادکار بستی سے صہیونی آبادکاروں نے عصیر القبلیہ کے مشرقی علاقے میں گھروں اور املاک پر حملہ کیا لیکن مقامی نوجوانوں نے انکا مقابلہ کیا اور انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کیا۔
آباد کاروں نے جھڑپوں کے دوران مقامی نوجوانوں پر پتھراؤ کیا جس کے دوران عبدالباسط محمد نامی  مقامی رہائشی کے سر میں درمیانے درجے کے زخم آءے۔
یہودی آباد کار مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں پر بار بار حملہ کرتے ہیں  جہاں 200 سے زائد غیر قانونی بستیاں اور درجنوں چھوٹی چوکیاں ہیں۔
 فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے دہشت گردی اور تشدد کے واقعات پورے مغربی کنارے میں روزانہ پیش آنے والے واقعات ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی