بھارت میں سال 2020ء کی بہترین اُستانی کے عالمی مقابلے میں فلسطین کے پسماندہ اور محصورعلاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی ایک استانی نے مقابلہ جیت کردنیا کے بڑے بڑے ترقیافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غزہ کی پٹی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلیمہ الس سعدیہ اسکول فار گرلز میں انگریزی زبان کی معلمہ اسما مصطفیٰ نے ہندوستان میں ہونے والے’ اے کے ایس ایجوکیشن گلوبل ٹیچر ایوارڈ برائےسال 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اسما نے مقابلے میں حصہ لینے سے قبل درس و تدریس کے سلسلے میں مختلف تخلیقی سرگرمیوں میں کامیابی حاصل کی اس نے غیر انگریزی طلبا وطالبات کے لیےتعلیمی سفر اور اس حوالے سے کئی کتابوں کی تعلیم دی۔
اسماء بین الاقوامی تعلیمی اداروں جیسے مختلف عالمی تعلیمی گروپس اور ڈیجیٹل تعلیم تیار کرنے والی کمپنیوں مائیکروسافٹ – گوگل – ایپل – واکیلیٹ – نیشنل جیوگرافک سے بھی معاونت حاصل کی۔
مقابلے میں 100 سے زاید ملکوں کے ہزاروں امیدواروں نے حصہ لیا۔