اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا سے مزید 43 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جب کی مزید 844 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 768 ہوگئی ہے۔ 2483 اموات ہوگئی ہیں جب کہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 ہزار 768 ہے۔ ان میں سے 456 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 196 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اسرائیلی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے 1716 ملازمین میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔
پرائمری اسکولوں کے 255 بچے جو کل متاثرین کا 2 فی صد ہیں بھی کرونا کا شکار ہیں جب کہ مجموعی طور پر اسرائیل کی 6 اعشاریہ 48 فی صد آبادی کرونا کا شکار ہوئی ہے۔