جمعه 15/نوامبر/2024

بزدل صہیونی مجرم کو جلد اپنے جرائم کی قیمت چکانا پڑے گی: ایرانی صدر

جمعرات 1-اگست-2024

اسلامی جمہوریہایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیوروکے سربراہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے زور دیا ہے کہ صہیونی مجرم ریاست جلدہی اپنے بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے نتائج کو دیکھے گی۔

صدارتی حلف برداریکی تقریب میں شرکت کے لیے تہران کے دورے پر آئے فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماسکے رہ نما اسماعیل ہنیہ کے شہادت کو اسرائیلی دشمن کا ایک اور سنگین جرم قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ صہیونی وجود جو غزہ میں کئی مہینوںکے قتل و غارت، جرائم اور تباہی کے بعد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ قبضے، دہشت گردی،نسلی امتیاز اور قتل عام پر مبنی اپنی تاریخی پالیسی کے نتائج سے چھٹکارا حاصلکرنے سے قاصر ہے۔ وہ مسلسل اپنے جرائم کو آگے بڑھا رہا ہے اور ان جرائم کا تازہواقعہ اسماعیل ھنیہ کی ایران میں بزدلانہ حملے میں شہادت ہے۔

انہوں نے اپنیبات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ اقدام صہیونی دشمن کے دوسرے جرائم کیطرح بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی کا بین ثبوت ہے۔


انہوں نے پورےعالم اسلام سے اسرائیلی ریاست کے سنگین جرائم کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد کیضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہجرم تہران میں اس وقت ہوا جب ہمارے پیارے بھائی شہید اسماعیل ھنیہ صدر اور اسلامیجمہوریہ ایران کے سرکاری مہمان تھے۔

انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی علاقائی سالمیت، قومی خود مختاری، عزت ووقار کے تحفظ میں ناکام نہیں ہوگا اور صہیونی دشمن اپنے بزدلانہ اور دہشت گردانہاقدامات کے نتائج کو جلد دیکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی