ترکی کے شہر ازمیر میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے پر فلسطینی علما نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علما کونسل کی بیرون ملک شاخ کے دوحا میں قائم دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ازمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلے پر فلسطینی علماء کونسل اور فلسطینی قوم کو صدمہ پہنچا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی قوم اور علما ترکی کے ساتھ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ازمیر اور زلزلے سے متاثرہ دوسرے علاقوں کے عوام کی مشکلات فلسطینی قوم کی مشکلات ہیں۔ ترک قوم فلسطینی قوم کی دلوں میں بستی ہے اور اس کا ہردکھ فلسطینی قوم کا دکھ ہے۔
خیال رہے کہ ترکی میں دو روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجےمیں 51 افراد جاں بحق اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔