پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا سے مزید 26 اموات، 774 نئے کیسز کی تصدیق

بدھ 4-نومبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 26 مریض دم توڑ گئے جب کہ 774 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے نتیجے میں مزید 26 اموات ہوئیں جب کہ 774 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد صہیونی ریاست میں اس وبا کے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 983 ہوگئی ہے۔ 2580 صہیونی ہلاک  ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 769 ہے۔ 382 مریضوں کی زندگی خطرے میں اور 164 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ادھر اسرائیلی کابینہ نے کرونا کے انسداد کے لیے طے کردہ ایس اوپیز پرعمل درآمد نہ کرنےوالوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی