اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد سوڈان نے اسرائیلی ہوائی جہازوں کے لیے فضائی حدود کھول دی ہیں۔
سوڈان کی تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے جب سوڈان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی کمرشل پروازوں نے یوگنڈا کا سفر کیا ہے۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘العال’ کمپنی کا ہوائی جہاز کل اتوار کے روز یوگنڈا جائے گا۔ اس پرواز میں 153 مسافر سوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ منگل کو یوگنڈا سے ایک پرواز اسرائیل کے لیے روانہ ہوگی جو سوڈان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے صہیونی ریاست میں آئے گی۔
اس کےعلاوہ آئندہ منگل کو کمبوڈیا سے ایک پرواز 250مسافروںکو لے کر اسرائیل روانہ ہوگی۔