چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیرون ملک مزید 3 فلسطینی کرونا کا شکار

پیر 9-نومبر-2020

فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیرون ملک کرونا کےمزید 3 فلسطینی مریض دم توڑ گئے جس کے بعد بیرون ملک جاں بحق فلسطینیوں‌کی تعداد 288 ہوگئی۔

بیان میں کہا گیاہےکہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران سعودی عرب میں مزید ایک فلسطینی مریض دم توڑ گیا۔ فوت ہونے والے مریض کی شناخت 76 سالہ محمود سعید فرج بلال کے نام سے کی گئی ہے جس کے بعد سعودی عرب میں کرونا سے فوت ہونے والے فلسطینیوں‌کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔
ادھر روس میں فلسطینی سفارت خانے نے ماسکو میں مقیم ایک فلسطینی شہری کے کرونا سے فوت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کی شناخت 65 سالہ خلیل الریان کے نام سے کی گئی ہے۔ روس میں مجموعی طور پر کرونا کےچار فلسطینی مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

ادھر الجزائر میں 54 سالہ ایک فلسطینی عثمان بدر کرونا سے جاں‌بحق ہوگیا جس کے بعد الجزائر میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
امریکا میں مجموعی طور پر 81 فلسطینی کرونا سے جاں بحق ہوگئے جب کہ متاثرین کی تعداد 4 ہزار 814 ہو گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی