متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیل سے پہلی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرکے دبئی پہنچی ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیل سے ایک کمرشل طیارہ گذشتہ روز اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے اڑا اور سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرکے دبئی ہوائی اڈے پر پہنچی ہے۔
یہ پرواز امریکا کی’سابا’ فضائی امریکی کمپنی کی تھی۔ یہ کمپنی امریکی یہودی ارب پتی افراہیم کمیسر کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ وار 170 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔