فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی ٹی وی چینل کےعملے کو یرغمال بنا لیا اوران کے کیمرے اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی البیرہ میں فلسطین ٹیلی ویژن چینل کے ڈائریکٹر جنرل پروگرام نزار الغول اور ان کی ٹیم کو ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے یرغمال بنایا۔ انہیں کئی گھنٹے تک حبس بے جا میںرکھا گیا اور کے کیمرے اور موبائل فون ضبط کرلیے گئے۔ بعد ازاں موبائل فون واپس کردیے مگر کیمرے واپس نہیں کیے اور ٹی وی کے عملے کو چھوڑ دیا گیا۔
فلسطین ٹیلی ویژن چینل کے مطابق اسرائیلی فوج نے نامہ نگار مریم الطریفی، فوٹو گرافر عبدالکریم ابو شریف، محمد عوادہ، پروڈیوسر حامد نمورہ، ڈرائیور محمد موسیٰ کو شمالی وادی اردن میں ایک پروگرام’ عاصمہ الشمس’ کے لیے کوریج کرنے جاتے ہوئے یرغمال بنایا۔