پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصٰی کے مخطوطہ مرکز کے ڈائریکٹر کو اغوا کر لیا

جمعرات 12-نومبر-2020

قابض اسرائیلی  پولیس نے بدھ کی شام مسجد اقصی کے مسودات کے مرکز کے ڈائریکٹر رضوان  عمرو کو اغوا کرلیا۔
عمرو کے اہل خانہ کے مطابق  پولیس فورسز نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں الثوری کے علاقے میں اس کے گھر پر ہلہ بولا  اور توڑ پھوڑ کی۔
پولیس نے عمرو کو حراست میں لینے سے قبل اس کے گھر سے کمپیوٹر ، سیل فون ، کاغذات اور کتابیں بھی ضبط کیں۔
رضوان عمرو مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن ہیں جو مقبوضہ بیت المقدس  اور مسجد اقصی میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کی والدہ  زینہ عمرو بھی مسجد اقصیٰ میں  ایک ٹیچر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں اور ان کے والد مقبوضہ بیت المقدس  کے امور میں  علمی ماہر ہیں۔
قابض اسرائیلی  پولیس نے حال ہی میں اسلامی اوقاف کے عہدیداروں اور ملازمین کے ساتھ ساتھ بیت المقدس کے شہریوں کے خلاف بھی ظلم و ستم کی مہم کو بڑھایا ہے جو مسجد اقصی کے دفاع میں سرگرم ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی