شنبه 10/می/2025

اسرائیل نے القدس میں یہودیوں کے لیے 108 گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی

ہفتہ 14-نومبر-2020

قابض صہیونی ریاست کی القدس کی بلدیہ نے بیت المقدش شہر میں 108 گھروں کی تعمیرکی منظوری دی ہے۔ اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد القدس میں ‌یہودی آباد کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی ضمن میں اسرائیلی بلدیہ نے مزید 108 مکانات کی منظوری دی گئی۔ یہ مکانات ‘رامات شلومو’ یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت القدس میں‌یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں پر زیادہ سے زیادہ عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکا میں ‌جوبائیڈن کا صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی حکومت فلسطینی علاقوں میں تعمیرات پرپابندی عاید کرسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی