اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں زیتون کے پھل اکٹھے کرنے والے ایک فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پر زیتون اکھٹے والے بزرگ پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطینی سماجی کارکن اور صحافی محمد عوض نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے 77 سالہ محمد عبدالحمید الصلیبی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجیوں نے کہا کہ ‘بیت عین’ کالونی کے قریب پھل توڑنے کی اجازت نہیں۔ اس لیے فلسطینی شہری کومنع کرنے پر بھی اس کے پھل توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔