چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرینی وزیر خارجہ کل بدھ کو سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں‌گے

منگل 17-نومبر-2020

خلیجی ریاست بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مملکت کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد سرکاری دورے پر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پہنچے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بحرینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے ‘معاہدہ ابراہیم’ معاہدے کو آگے بڑھانے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے تل ابیب پہنچیں‌گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الزیانی کے دورہ اسرائیل کا مقصد مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانا اور اسرائیل کے ساتھ اقتصآدی معاہدوں اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے لیے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020ء کو بحرین نے امریکا کے دبائو کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد خلیجی ریاست بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی