خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی صہیونی ریاست کے پہلے سرکاری دورے پر کل بدھ کو تل ابیب پہنچے۔ دوماہ قبل اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد بحرینی وزیر خارجہ کا یہ اسرائیل کا پہلا دورہ ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پراترے۔ ان کے ہمراہ اسرائیل کا دورہ کرنے والوں میں اعلیٰ حکومتی عہدیداراور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس طیارے میں امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن ایلچی آوی بیرکوفیٹچ بھی صہیونی ریاست میں پہنچے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں بحرینی بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد صہیونی ریاست کے ساتھ دو طرفہ تعلقات استوار کرلیے تھے۔