شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 3 شامی فوجی شہید ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح دمشق کے جنوب میں متعدد مراکز پر میزائل اور بم گرائے۔
شامی خبر رساں ادارے ‘سانا’ کے مطابق دشمن ملک کی بمباری کے نتیجے میں اس کے کم سے کم 3 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ بمباری مقامی وقت کے مطابق صبح تین بج کر 11 منٹ پرکی گئی۔
بیان میںمزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیارے وادی گولان کی طرف سے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جہاں شامی فضائیہ نے ان پر جوابی فائرنگ بھی کی۔
بمباری کے نتیجے میں متعدد مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔