فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے جب کہ 600 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 2723 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے چار مریض دم توڑ گئے۔ ان کی عمریں 53 سے 78 سال کے درمیان تھیں اور وہ غزہ کے یورپی اسپتال میں داخل تھے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے 335 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 211 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ مارچ کے بعد غزہ کی پٹی میں کرونا سے کل 12 ہزار 71 افراد متاثر ہوئے۔ ان میں سے 3806 ایکٹیو کیسز ہیں جب کہ اموات کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔